Saturday, January 10, 2026
 

طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے، امیر جماعت اسلامی

 



امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ طاقتور طبقہ غداری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا چھوڑ دے۔ منصورہ لاہور میں تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ طاقتوروں سے کہتا ہوں عوام کا راستہ بند نہ کرو، جماعت اسلامی عوامی رائے کی طاقت سے ملک میں انقلاب برپا کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رشوت، ظلم اور جھوٹ کو فروغ دینے والے نظام پر قابض ہیں، قابض اشرافیہ نے عوام کو تعلیم، صحت، انصاف سے محروم کررکھا ہے، کسی کو آرٹی ایس بٹھا کر لانے اور فارم سنتالیس جیسے طریقے ترک کیے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں نوجوان نسل منشیات کا شکار ہورہی ہے، جماعت اسلامی نے نوجوانوں کیلئے زی کنیکٹ پروگرم شروع کیا ہے، حکمران طبقہ نئی نسل سے خوفزدہ ہے۔  حافظ نعیم نے بنگلا دیش کے حوالے سے کہا کہ یحییٰ، شیخ مجیب اور بھٹو ملک توڑنے کے ذمہ دار تھے، شیخ مجیب کی بیٹی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے لیکن آج بنگلہ دیش کے عوام کی بڑی اکثریت بھارت سے نفرت کرتی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی بڑی طاقت بن کر ابھری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل