Loading
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لاہور میں زمان پارک سے سیاسی سرگرمیوں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے خبردار کیا ہے کہ ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور جو کوئی بھی راستے میں آئے گا وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت تین روزہ دورے پر کل لاہور روانہ ہوگی اور اس دوران اسٹریٹ موبلائیزیشن کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سینئیر نائب صدر علامہ راجا ناصر عباس، نائب صدر مصطفی نواز کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اسد قیصر بھی دورہ میں شرکت کریں گے اور لاہور میں سیاسی اور سماجی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کی قیادت محمود اچکزئی اور اسد قیصر کل شام کو لاہور پہنچیں گے اور زمان پاک لاہور میں ملاقاتیں کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر جمعرات کو اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے لاہور تک راستے میں جگہ جگہ ان کا استقبال کیا جائے گا، پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے اور خطاب بھی کیے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یک جہتی کے لیے لاہور آ رہی ہے، محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر زمان پارک لاہور سے سیاسی سفر دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ فسطائی ریاست عدالت کے احکامات کے باوجود ملاقات نہیں ہونے دے رہی ہے، جیل کے اندر ایک آزاد شخص باہر سب قیدی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسان، تاجر، ہاری اور مزدور سب اس فسطائی حکمرانی سے تنگ ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مقصد پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوام کو متحد کرنا ہے، جمہور کی آواز حقیقی آزادی آئین کی بالادستی اور عوام کی حاکمیت کے لیے ہے۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ جو بھی راستے میں رکاوٹ ڈالے گا وہ خود ذمہ دار ہوگا کیونکہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر آئینی اور پرامن ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل