Friday, January 09, 2026
 

لاہور یونیورسٹی طالبہ کا اقدام خودکشی؛ پولیس رپورٹ میں کسے ذمے دار ٹھہرایا گیا؟

 



نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اقدام خودکشی کے معاملے پر پولیس  نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور کی طالبہ خودکشی کی کوشش  کے  بعد اسپتال میں زیر علاج  ہے، جسے گزشتہ روز وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا جب کہ 21 سالہ طالبہ فاطمہ ہوش میں  بھی آ چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقدام خودکشی کے معاملے میں پولیس نے اپنی رپورٹ مکمل تیار کرلی ہے، جسے اعلیٰ حکام کو بھیجا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں پولیس نے کسی کو بھی واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لڑکی، لڑکے اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کو ذمہ ٹھہرایا گیا  ہے بلکہ رپورٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کو عمارت کی خاص جگہوں پر شیشے اور جالیاں لگانے کا کہا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق رپورٹ آج کسی بھی وقت اعلیٰ افسران کو بھجوا دی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل