Friday, January 09, 2026
 

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی عائد

 



پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں عملے کی دوہری ملازمت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ کسی بھی ملازم کو سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اداروں یا نجی تنظیموں میں بیک وقت ملازمت کی اجازت نہیں ہو گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوہری ملازمت کے زمرے میں مستقل، کنٹریکٹ اور پارٹ ٹائم بنیادوں پر کی جانے والی تمام سرکاری و نجی نوکریاں شامل ہوں گی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم کے خلاف دوہری ملازمت ثابت ہو گئی تو اس کے خلاف ادارہ جاتی پالیسی کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل