Loading
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں ہر ضلع میں اسٹروک سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس نئے پروگرام کے تحت چار گھنٹے کے اندر فالج کے مریض کو اسپتال پہنچانے اور فوری علاج فراہم کرنے کی سہولت میسر ہوگی، جس سے عمر بھر کی معذوری سے بچاؤ ممکن ہوگا۔
پنجاب کے تمام ضلعی اسپتالوں میں جدید اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے، اور ہر ضلع میں ماہر نیورولوجسٹ اور پیڈز نیورولوجسٹ تعینات ہوں گے۔ ہر اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین ہر دم تیار رہے گی اور فالج کے مریض کے لیے ’’ٹی پی اے‘‘ اور جدید ’’ٹی این کے‘‘ انجکشن دستیاب ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق یہ اسٹروک/فالج مینجمنٹ پروگرام مرحلہ وار پنجاب بھر میں نافذ ہوگا۔ پہلے 30، پھر 15 اور آخر میں باقی 24 ضلعی اسپتالوں میں اسٹروک سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ فزییشنز کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ فوری علاج اور انجکشن لگانے میں مہارت حاصل کر سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے عوامی آگاہی مہم کے ذریعے فالج کی علامات اور چار گھنٹے کے ’’گولڈن آور‘‘ کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ان کا وژن ہے کہ کسی مریض کو ایمرجنسی کی صورت میں دور دراز شہر جانے کی ضرورت نہ پڑے اور ہر شہری کو قریبی اسپتال میں فوری علاج میسر ہو۔
یہ پروگرام پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلاب کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے اور صوبے کے ہر ضلع میں جدید علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل