Friday, January 09, 2026
 

وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر  سے ملاقات

 



وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر  مس بولورما امگابازار سے ملاقات کی، ملاقات میں پاور سیکٹر میں جاری ورلڈ بنک کے پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر نے  ورلڈ بنک کو پاکستان میں بیٹری سٹوریج سسٹم  میں تعاون  پر زور  دیا اور ویس لغاری  کہا کہ بیٹری اسٹوریج سسٹم میں مقامی  سرمایہ کاری  کیلئے ورلڈ بنک اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔ وفاقی وزیر ن ے ورلڈ بینک کی طرف سے پاور سیکٹر   میں تکنیکی تعاون پر شکریہ ادا کیا  وفاقی وزیر نے مستقبل میں مزید پراجیکٹس اور تعاون بڑھانے پر زور دیا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بنک نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل