Loading
آسٹریلیا کی جارحانہ کھیل کے لیے مشہور بگ بیش لیگ میں کم ترین اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں تین پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
بگ بیش لیگ کے 15ویں ایڈیشن میں اب تک کھیلے گئے 26 میچز میں سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ رنز بنانے والوں میں پرتھ اسکارچرز ایشٹن ٹرنر سرفہرست ہیں۔
دوسری جانب اس جارحانہ لیگ میں سب سے کم اسٹرائیک ریٹ والے کھلاڑیوں میں پہلے نمبر پر میلبرن رینگیڈز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان موجود ہیں۔
رضوان نے 6 میچز میں 99.17 کے اسٹرائیک ریٹ سے 120 رنز بنائے ہیں۔
سڈنی سکسرز کے کپتان موئسس ہینرکس 107.69 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دوسرے اور سڈنی تھنڈرز کے سیم کونسیٹس 110.43 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
سڈنی سکسرز کے بابر اعظم اور برسبین ہیٹ کے ایچ ڈی ویبگین 111.96 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھےنمبر پر موجود ہیں۔
سڈنی تھنڈرز کے شاداب خان 125.30 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ یہ فہرست ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ایونٹ میں کم از کم 100 سے زائد رنز بنائے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل