Loading
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی کی جانب سے پاکستانی بینکوں کی کارکردگی بہترین قرار دیے جانے، ریکوڈک پراجیکٹ کے ذریعے سالانہ بنیادوں اوسطاً 3ارب ڈالر کی آمدنی کے تخمینے، سعودی عرب، لیبیا کے ساتھ بالترتیب دو ارب اور 4 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی اطلاعات کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو 76ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت بیشتر کموڈٹیز کی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ڈالر کی قدر ایک موقع پر 21پیسے کی کمی سے 279روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعد ازاں مارکیٹ فورسز اور متعلقہ ریگولیٹر کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 05پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 10پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل