Saturday, January 10, 2026
 

لاہور ؛ نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے کیس میں پیش رفت

 



نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے 21 سالہ طالبہ فاطمہ کی خودکشی کی کوشش کے کیس میں شامل تفتیش کیے گئے نوجوان کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ مکمل طور پر ذاتی نوعیت کا ہے اور اس میں  کسی دوسرے شخص کا ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق  نوجوان کی واقعے میں کوئی ذمے داری یا غفلت ثابت نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ  طالبہ کے اقدام خودکشی پر کسی کے خلاف تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے جب کہ وجوہات کا تعین کرنے کے لیے کال ریکارڈ اور دیگر شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ  متاثرہ لڑکی کی حالت بہتر ہونے پر تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ واقعے سے چند روز قبل اسی یونیورسٹی میں ایک طالب علم نے بھی چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ  نوجوان اویس کی خودکشی اور طالبہ کا اقدام خودکشی مختلف واقعات ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل