Saturday, January 10, 2026
 

پشاور میں ایکسائز اسپیشل اسکواڈ کی بڑی کارروائی، 100.8 کلوگرام چرس برآمد

 



پشاور میں ایکسائز اسپیشل اسکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100.8 کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔ موٹروے سروس روڈ پر موٹر کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ایکسائز اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ موٹر کار نمبر LED-3066 سے چرس کی کھپ ضبط کی گئی۔ منشیات قبضے میں لیکر تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ کارروائی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کی گئی۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر ایکسائز سید فخر جہان کی ہدایات پر منشیات کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔  محکمہ ایکسائز کا کہنا تھا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل