Saturday, January 10, 2026
 

سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینےکا فیصلہ

 



سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ  کیا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کےپی کے سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے۔ سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران اگر قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، تاہم جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انہوں نے جلسے کی درخواست دی ہے ۔ پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے کراچی میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بالکل اجازت دی جاسکتی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل