Saturday, January 10, 2026
 

بی بی ایل میں ناقص کارکردگی، آسٹریلوی کھلاڑی کی بابر اعظم کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل

 



پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم گزشتہ روز میلبرن اسٹارز کے خلاف 17 رنز بناکر مارکس اسٹوئنس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔ آؤٹ کرنے سے کچھ دیر قبل مارکس اسٹوئنس کو بابر اعظم کے جاکر ان کا مذاق اڑاتے بھی دیکھا گیا اور ان کی آواز اسٹمپ مائیک کے ذریعے براہ راست نشر ہوگئی۔ Marcus Stoinis removes Babar Azam, and doesn't he love that ???? #BBL15 pic.twitter.com/eyAAOhIRsH — KFC Big Bash League (@BBL) January 8, 2026 انہیں کہتے سنا گیا کہ ’بابر، جانے کا وقت ہوگیا ہے‘۔ بعد ازاں انہیں بابر کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جملے کستے دیکھا گیا تاہم میدان میں شور کے باعث وہ سنے نہ جاسکے۔ "It's good to know those stump mics are on." ???? ????️ Marcus Stoinis on his words for Babar Azam | #BBL15 pic.twitter.com/7NAC9vxTSp — 7Cricket (@7Cricket) January 8, 2026 واضح رہے کہ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے 7 میچز میں 2 نصف سنچریز اسکور کی ہیں جو بگ بیش کی تاریخ کی سست ترین نصف سنچریز میں شامل ہیں۔ بقیہ 5 میچز میں بھی بابر اعظم خاطر خواہ رنز کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل