Sunday, January 11, 2026
 

ایشیز سیریز میں زیادہ شرابی نوشی کے بعد انگلش کرکٹرز پر کرفیو لگانے کا فیصلہ

 



انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ایشیز سیریز کے دوران انگلش کرکٹرز کی جانب سے کثرت سے شراب نوشی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں پر سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ آئندہ ورلڈکپ کے دوران ٹیم کو سخت نگرانی میں رکھا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ایشیز کے دوران انگلش کھلاڑیوں کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویے اور شراب نوشی کی متعدد خبریں منظرِ عام پر آئیں جس کے بعد ای سی بی نے نظم و ضبط سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ہونے والی وائٹ بال سیریز اور ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے لیے واضح کرفیو نافذ ہوگا۔ انگلش میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیز سے قبل وائٹ بال کپتان ہیری بروک نائٹ کلب میں شراب نوشی کے بعد جھگڑے میں ملوث ہوئے جبکہ بین ڈوکیٹ آسٹریلیا کے ایک تفریحی مقام پر زیادہ شراب نوشی کے باعث راستہ بھول گئے تھے۔ ان واقعات نے ٹیم مینجمنٹ اور بورڈ کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی 1-4 سے ناکامی کے بعد ای سی بی نے ٹیم کے نظم و ضبط اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات کی تیاری شروع کردی۔ برطانوی میڈیا نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ای سی بی کے ان سخت فیصلوں کے نتیجے میں انگلینڈ کے سابق کیوی کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کے عہدہ چھوڑنے کا بھی امکان پیدا ہوگیا، تاہم اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل