Sunday, January 11, 2026
 

امریکا میں اندھا دھند فائرنگ میں 6 افراد ہلاک؛ دہشتگرد گرفتار

 



امریکی ریاست مسيسيپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلے کاؤنٹی شیرف ایڈی اسکاٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ واقعات تین مختلف عوامی مقامات پر ہوئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ تینوں مقامات پر فائرنگ ایک ہی شخص نے کی جس میں کم از کم 6 افراد مارے گئے جن کے نام اہل خانہ سے اجازت ملنے کے بعد ظاہر کیے جائیں گے۔ شیرف نے فیس بک پوسٹ میں مزید لکھا کہ مشتبہ شخص اب کمیونٹی کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے کیوں کہ اسے گرفتار کرلیا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔ تاحال واقعے کے محرکات کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہ ہوسکا جب کہ قاتل اور مقتولین کے درمیان کیا رشتہ تھا اس بارے میں بھی کچھ واضح نہیں ہے۔ کلے کاؤنٹی شیرف آفس نے بتایا ہے کہ وہ اس واقعے پر مزید معلومات جلد جاری کریں گے اور صبح ایک نیوز کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت قابو پانے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے اور اسلحے کی خرید و فروخت پر سخت قوانین کے نفاذ کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل