Sunday, January 11, 2026
 

ریسٹورنٹ ملازم کو روٹی پر تھوکنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

 



بھارت میں ایک ریسٹورنٹ ملازم کی جانب سے روٹی پر تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں واقع چکن پوائنٹ نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ملازم کو روٹی تندور پر لگانے سے قبل اس پر تھوکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو کسی صارف نے ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔         View this post on Instagram                       ویڈیو سامنے آنے کے بعد عوامی غم و غصے میں اضافہ ہوا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ریسٹورنٹ ملازم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اسی وجہ سے وہ باہر کے کھانے کے بجائے گھر میں کھانا پکانے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس حرکت کا اسے سبق مل گیا ہے۔ کچھ صارفین نے واقعے کو اخلاقی گراوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کبھی سدھرنا ہی نہیں چاہتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے ریسٹورنٹس میں جانے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ واقعے نے فوڈ سیفٹی اور ریسٹورنٹس میں صفائی کے نظام پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل