Loading
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کے میدانوں میں بھارتی رویے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارت کو نہیں روک سکتا تو آئی سی سی بند کر دیں۔
سابق کرکٹر سعید اجمل نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے امریکا جا کر پاکستانی اسٹارز کھیل رہے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں ان کو دیکھنے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپنر عثمان طارق دیکھنے میں تو اچھے لگ رہے ہیں، پی سی بی کو ایکشن لینا چاہیے کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اوپر کیوں ایکشن کے مسائل آتے ہیں۔
سعید اجمل نے کہا کہ آئی سی سی کو پیغام ہے فیئر کرکٹ ہونی چاہیے، پوری دنیا پاکستان آکر کھیل رہی ہے، بھارت کو کیا درد ہے جو وہ پاکستان نہیں آتا، اگر آئی سی سی بھارت کو نہیں روک سکتا تو پھر آئی سی سی بند کر دیں۔
سابق اسٹار اسپنر نے کہا کہ آئی سی سی کا کام فیئر کرکٹ کروانا ہے، پوری کرکٹ ایک ملک کے کہنے پر نہیں چل سکتی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل