Loading
کراچی اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ 2026 کامینز ٹائیٹل عالمی جونیئر چیمپین مصر کےمحمد زکریا نے جیت لیا۔
پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم2لاکھ 42 ہزار 5سو ڈالرز کا ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 11 مصر کے محمد ذکریانے ہموطن سیڈ 6عالمی نمبر 14آل ابو العنین کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-3سے شکست دی۔
فاتح نے ٹرافی کے ساتھ 20ہزار 9 سو ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی،رنر اپ کو 13ہزار 2سو ڈالر ملے،فائنل میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی تھے، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے بھی فائنل دیکھا۔
سیمی فائنل میں محمد زکریا نے ٹاپ سیڈ و عالمی نمبر 4 کریم الجواد کو اپ سیٹ شکست دی تھی، آل ابو العنین نے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن و سیڈ 4 انگلینڈ کے عالمی نمبر 9 محمد الشورباگے اور کوارٹر میں سیڈ2 و عالمی نمبر 7مروان الشورباگے کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔
ٹاپ سی مصر کی امینہ اور فی نے ملائشیا کی سیوا سانگری سبرامبینم کو کو ہرا کر اپنے نام کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل