Monday, January 26, 2026
 

فیصل آباد؛ خاوند کو قتل کروانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

 



فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں خاوند کو قتل کروانے والی اسکی بیوی نکلی، پولیس نے ملزمہ اور آشنا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی نے شوہر کو قتل کروا کر ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم پولیس نے جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت وردہ اور ملزم آشنا کی شعبان کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او مظفر کھوکھر جڑانوالہ کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جلد پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل