Loading
باصلاحیت اداکارہ ثروت گیلانی کے ایک حالیہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچا دی۔
ثروت گیلانی نے اپنی پُراثر اداکاری کے باعث جلد ہی ڈراما انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنائی اور خود کو صف اوّل کی بہترین اداکاراؤں میں کھڑا کیا۔
ثروت گیلانی جہاں اپنی اداکاری اور کردار پر خصوصی توجہ دیتی ہیں وہیں اپنی جلد اور فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔
ان کے مداح بھی سوشل میڈیا پر ان سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ان کے چہرے کی شباہت میں آنے والی تبدیلی کو بھانپ گئے۔
ثروت گیلانی اپنے ایک وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں بھی اسی تبدیلی پر بغیر لگی لپٹی تبادلہ خیال کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
ادکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے ناک کی سرجری کروائی تھی لیکن اس کی وجہ محض خوبصورتی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔
ثروت گیلانی کے بقول کالج کے زمانے میں انھیں اکثر بے ہوشی طاری ہو جاتی تھی اور ایک روز وہ باتھ روم میں بے ہوش ہو کر سنک سے ٹکرا گئی تھیں۔
اداکارہ ثروت نے ہولناک حادثے کو یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی شدید متاثر ہوئی اور وہ زخمی ہوگئی تھیں۔
ثروت گیلانی مزید تفصیل بتائی کہ جب انھیں ہوش آیا، تو ناک سے خون بہہ رہا تھا اور پورے کپڑوں پر پھیل گیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشورے اور والدہ کے اصرار پر میں نے ہنگامی بنیادوں پر ناک کی سرجری کروائی تھی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سے نہ صرف میرے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ بار بار بے ہوش کا معاملہ بھی ختم ہوگیا۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جب ثروت گیلانی نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل پہلوؤں پر کھل کر بات کی ہو۔
اس سے قبل وہ ذہنی صحت اور اپنی نجی جدوجہد کے حوالے سے بھی اعترافات کرچکی ہیں جس پر انہیں کافی توجہ ملی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل