Tuesday, January 27, 2026
 

ٹی 20 ورلڈ کپ تنازع پر بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی بات کی جائے، لیاقت بلوچ

 



 نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ تنازع پر بنگلہ دیش اور سری لنکا سے بھی بات کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بسنت پر حکومت سیاست کر رہی ہے تو سیاسی پابندی کیوں لگا رہی ہے، حکومت کی ناکام معاشی پالیسی سے برآمدات کم  اور درآمدات بڑھ رہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج جھوٹ اور سٹے کا دھندہ ہے جس کو مافیا کنٹرول کرتے ہیں، بجلی گیس سرکلر ڈیٹ بڑھ رہا ہے صارفین کو نچوڑا جاچکا ہے اب مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بیوروکریسی نظام فرسودہ ہوچکا ہے مکمل اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تبدیلی ناگزیر ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل