Tuesday, January 27, 2026
 

پنجاب کے اسکولوں میں اے آئی استعمال کا لازمی قرار

 



وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار دے دیا۔ پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف اور وزراء نے  آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی "میں شرکت کی، آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی " کا باقاعدہ آغاز منسٹر کی حاضری سے کیا گیا۔ Punjab is witnessing a digital revolution! Chief Minister Maryam Nawaz Sharif is personally leading the charge, transforming Punjab into a global AI hub. By personally chairing the Google AI Gemini Academy Training Workshop for her Cabinet and top officers, she is ensuring AI is… pic.twitter.com/Ly9JUQRgqa — Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 27, 2026 پنجاب کابینہ کے ارکان کےلئے Gemini کے مفید استعمال پر بریفننگ دی گئی، گورنس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل کے اے آئی کے استعمال سے آگاہ کیا گیا۔ آپریشنل پالیسی سازی ، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی معاونت پر گفتگو کی گئی،  پالسی سمری تجزیہ،سمری اور گوگل ٹولز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز شریف  نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدل سکتی ہے ۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے، اے آئی ٹولز کا زمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفننگ دی، پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر 3ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ، پنجاب  میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس آئی ڈی قائم، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے2لاکھ طلبہ اور دو ہزار ٹیچر کی ٹریننگ، ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لئے دس آرگنائزیشن کے لئے ہزار اسکالرشپ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل