Tuesday, January 27, 2026
 

جیسن گلیسپی کی پاکستان کرکٹ میں واپسی کا امکان، کس ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے؟

 



پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر جیسن گلیسپی کی واپسی کا امکان سامنے آ گیا ہے۔  کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جیسن گلیسپی پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی رابطے بھی ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔ تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے جس کے پیشِ نظر کوچنگ اسٹاف سے متعلق فیصلے جلد کیے جانے کا امکان ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل