Saturday, January 31, 2026
 

نوشہرہ: اضاخیل پایاں میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی

 



نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایاں بھٹی کے مقام پر راج ولی نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت گھر کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت دعا (عمر 1 سال) کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں راج ولی (عمر 35 سال)، ام بی بی (عمر 30 سال)، سلیمان (عمر 4 سال)، علی (عمر 11 سال)، ملالہ (عمر 8 سال)، ارمان علی (عمر 7 سال)، گلالئی (عمر 6 سال) اور ایمان (عمر 3 سال) شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل