Saturday, January 31, 2026
 

لاہور: ماں بیٹی کے گٹر میں گر کر ہلاک کا کیس ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 



ضلع کچہری لاہور میں ماں بیٹی کے گٹر میں گر کر ہلاک ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس پولیس کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں۔ ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کردی اور کہا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو چیک کی صورت میں دیا ہے، بارہ کروڑ روپے اس بنک اکاؤنٹ میں موجود ہیں۔ وکیل ملزمان  نے کہا کہ ہم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک کروڑ روپے چیک دیا، بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا، ملزمان کے وکیل نے چیک کی فوٹو کاپی عدالت کے روبرو پیش کی۔ پولیس نے ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ ملزمان کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان میں پروجیکٹ میجر اصغر سندھو ،احمد نواز ،دانیال سمیت پانچ ملزمان کو ہتھکڑی لگا کر پیش کیا، گرفتار ملزمان میں پروجیکٹ مینیجر اصغر سندھو،سیفٹی انچارج حنزلہ اور سائیٹ انچارج احمد نواز شامل ہیں۔ چند روز قبل داتا دربار کے قریب گٹر ہول میں ماں بیٹی گر کر ہلاک ہو گئے تھے، حادثہ پر ایس ایچ او تھانہ بھاٹہ گیٹ کو معطل کر کے تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل