Loading
سونے کی قیمتوں میں آج مزید کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 895ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 25ہزار 500روپے کی بڑی کمی کے نتیجے میں نئی قیمت 5لاکھ 11ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 21ہزار 862روپے گھٹ کر 4لاکھ 38ہزار 839روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 2063 روپے کی کمی سے 9ہزار 006روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1768روپے کی کمی سے 7ہزار 721روپے کی سطح پر آگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل مسلسل دو روز سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل