Sunday, February 01, 2026
 

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف پولیس مقابلہ، 2 گرفتار، ایک فرار

 



اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 9E میں پولیس نے مسلح ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دوطرفہ فائرنگ کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی طارق الٰہی مستوئی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت تنویَر علی ولد ایوب علی اور محمد نعمان ولد محمد محفوظ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھ موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ گرفتار ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس ضابطے کی کارروائی کر رہی ہے اور ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل