Sunday, February 01, 2026
 

پاکستان کی جانب سے ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد

 



ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیرِ اہتمام ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا۔ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ڈیویلپمنٹ ہے کہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سرمایہ کار اس روڈشو میں شریک ہوئے۔ ایونٹ میں 225 عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شرکاء میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے ، شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے شامل ہوئے۔ مزید برآں روڈ شو میں پاکستان کی میکرو اکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے گئے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شرکت، پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ تاریخی انگیجمنٹ پہلی بار پاکستان میں گلوبل سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا واضح ثبوت ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل