Loading
شدید دھند کی وجہ سے لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے ایم-11 کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر دن کے وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کریں تاکہ محفوظ رہیں۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بندش کا مقصد عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ ہے، اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ محفوظ اور بہترین سفری اوقات کا خیال رکھیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل