Sunday, February 01, 2026
 

پنجاب میں 4 روزہ چھٹیاں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کو اہم پیغام

 



پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے عوام کو طویل ہفتہ وار چھٹیوں کو مثبت انداز میں گزارنے اور تازہ دم ہونے کا موقع قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں طویل ہفتہ وار چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر، 6 فروری کو صوبائی سطح پر بسنت کی چھٹی، اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب بھر کے عوام اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور بھرپور انداز میں گزاریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل