Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کو ملاقات کی دعوت دےدی اور ذرائع نے بتایا کہ ملاقات پیر کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات کل ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا دہشت گردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کریں گے، ملاقات میں وفاق کے ذمے واجبات کی ادائیگی سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 8 فروری کے ممکنہ احتجاج پر بھی بات چیت کا امکان ہے اور وادی تیراہ کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل