Loading
کراچی میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائی گارڈن کے علاقے کشتی والی مسجد کے قریب کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث ملزمان نے رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران تینوں ملزمان زخمی ہو گئے۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت باسط، طحہٰ اور عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل