Loading
شہر قائد کے علاقے کورنگی پی این ڈی کالونی کی رہائشی 15 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گھر میں گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے پی این ٹی سوسائٹی نعمان ریسٹورنٹ کے قریب گھر سے ایک لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا انسپکٹر ناصر محمود نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 15 سالہ اقراء دختر راشد کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفیہ نے گلے میں دوپٹے کا پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، متوفیہ کا والد سوتیلا ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، پوسٹ مارٹم کرائے جانے پر حقائق سامنے آسکیں گے ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل