Tuesday, February 03, 2026
 

ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح افراد کا بینک پر حملہ ناکام بنادیا گیا

 



ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پروآ کی حدود میں نیشنل بینک پر مسلح افراد کا حملہ پسپا کردیا گیا۔ ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق 20 سے 25 مسلح افراد نے نیشنل بینک پر حملہ کیا جو پولیس کے کوئیک رسپانس کی بدولت ناکام بنادیا گیا۔ ڈی پی او ڈیرہ کے مطابق مسلح افراد بینک کو لوٹنا چاہتے تھے جس میں وہ پولیس کے بروقت رسپانس کی وجہ سے ناکام رہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل