Loading
برطانیہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات پر ایرانی شخصیات اور ایک ادارے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے 10 ایرانی شخصیات اور ایک ایرانی ادارے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی ہیں۔
برطانوی حکام کے مطابق پابندیوں کے تحت نامزد افراد اور ادارے کے برطانیہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے جبکہ ان افراد پر برطانیہ کا سفر کرنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل