Tuesday, February 03, 2026
 

قازقستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 



قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ راولپنڈی کی نور خان ایئر بیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ قازقستان کے صدر کے ساتھ سینئر وزراء اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران معزز مہمان صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل