Tuesday, February 10, 2026
 

پی ایس ایل 11 کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا فیصلہ

 



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 2026 کے میچز پشاور میں بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔  اجلاس کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ اجلاس میں معیشت اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ واضح رہے کہ پشاور میں قائم عمران خان (ارباب نیاز) اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور فلڈ لائٹس کا کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور اس کی وجہ پی ایس ایل کے میچز سمیت انٹرنیشنل میچز کا انعقاد بھی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل