Loading
پنجاب لاء کالج میں ایک طالب علم نے کلاس میں اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے صوبہ پنجاب کے ضلع ترن تارن میں واقع ایک لا کالج میں پیر کو انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں فرسٹ ایئر کے ایک طالب علم نے کلاس روم کے اندر اپنی ساتھی طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا، اس کے بعد اس نے خود پر بھی فائر کرکے اپنی جان لے لی۔
#BREAKING A young man shot dead a student of Law College in Usma village of Tarn Taran and then committed suicide by shooting himself
woman has been identified as Sandeep Kaur, and the man as Prince Raj, a resident of Mallian village in Tarn Taran.#PunjabPolice #Tarntaran pic.twitter.com/XReXMWWRul
— Ravi Pandey???????? (@ravipandey2643) February 9, 2026
یہ واقعہ کلاس شروع ہونے سے قبل پیش آیا جس سے طلبا، اساتذہ اور مقامی افراد شدید صدمے میں مبتلا ہیں۔ کیمپس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں یہ پورا منظر محفوظ ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ تعلیمی ادارے کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو فوٹیج کی مدد سے واقعے کے محرکات اور پس منظر جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل