Tuesday, February 10, 2026
 

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے کم عمری میں شادی کا بل مسترد کردیا، قومی اسمبلی سے منظور نہ کرنے کی سفارش

 



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بچوں کی کم عمری سے متعلق بل کی مخالفت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے ایوان سے منظور ہونے والے چائلڈ میرج سے متعلق کی مخالفت کرتے ہوئے اس کو منظور نہ کرنے کی سفارش کردی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی بل سے متعلق کمیٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ بل رکن اسمبلی سحر کامران نے پیش کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس بل پر مذہبی جماعتوں نے شدید مخالفت کی جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ میں خود 16 سال کے بچوں کی شادیاں کرواؤں گا اور دیکھتا ہوں کون کارروائی کرتا ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل