Tuesday, February 10, 2026
 

سی ای ایس 2026 امتحانات کا شیڈول، غلط رپورٹنگ پر قانونی کارروائی کی تنبیہ

 



فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان (ایف پی ایس سی) نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے امتحانات کے شیڈول پر وضاحت کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ غلط رپورٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ایف پی ایس سی کے مطابق 4 سے 15 فروری تک سی ایس ایس 2026 امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور لاہور امتحانی سینٹر کے حوالے سے پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور مرکز میں امیدواروں کے لیے جدید سہولیات موجود ہیں۔ شیڈول میں بتایا گیا کہ سی ایس ایس کے لازمی پرچوں کا آغاز صبح 11 بجے مقررہ وقت پر کیا گیا، امیدواروں کو پرچے کے آغاز سے 50 منٹ قبل نشست پر بیٹھنا لازم تھا، مرکزی دروازہ قواعد و ضوابط کے مطابق صبح 10:14 بجے بند کیا گیا۔ ایف پی ایس سی نے بتایا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق تاخیر سے آنے والے امیدوار داخل نہیں ہو سکتے تھے، تاخیر سے آمد کے باوجود تمام امیدواروں کو امتحان میں شریک کیا گیا، امتحانی پرچہ مقررہ وقت پر شروع اور ختم کیا گیا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ ویب سائٹ اور ایڈمیشن سرٹیفکیٹ پر تمام ہدایات واضح درج ہیں، ایم ڈی کیٹ اور دیگر اہم امتحانات میں ایک گھنٹہ قبل نشست کی ہدایت کی جاتی ہے، ایک گھنٹہ قبل نشست کا مقصد پرچے کے آغاز سے پہلے ضروری اقدامات یقینی بنانا ہے۔ ایف پی ایس سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بعض سی ایس ایس کوچنگ اکیڈمیز سے وابستہ افراد نے واقعے کی غلط رپورٹنگ کی، قواعد و ضوابط کا نفاذ اور پابندی یقینی بنائی جائے گی جبکہ غلط رپورٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل