Loading
بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے قوانین میں اہم ترمیم کرتے ہوئے غیر قانونی یا خلافِ قانون مواد کو صرف 3 گھنٹے کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 میں ترمیم کی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی، گمراہ کن، مشتبہ یا خلافِ قانون مواد کو محض 3 گھنٹے کے اندر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹانے کا حکم دیا۔
نئے قوانین میں اے آئی سے بنے مواد کو واضح طور پر لیبل کرنے کا تقاضا بھی شامل ہے یعنی ایسی ویڈیوز، آڈیو یا تصاویر جنھیں کمپیوٹر یا کسی الگورتھم کی مدد سے تیار کیا گیا ہو انھیں صاف طور پر مخصوص نشانات کے ساتھ دکھانا ہوگا۔
ان مخصوص نشانات سے نشاندہی ہوگی یہ ویڈیو آرٹی فیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ہے جس سے جعلی ویڈیوز کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
صارفین پر لازم ہوگا کہ اے آئی مواد پوسٹ کرنے سے قبل اعلان کرنا ہوگا کہ آیا وہ AI سے تیار کیا گیا ہے یا نہیں۔
علاوہ ازیں ایسے مواد پر خودکار ٹولز کے ذریعے جانچ کرنا اور گمراہ کن یا غیر قانونی AI مواد پر قابو پانا اب پلیٹ فارمز کی ذمہ داری ہوگی۔
اگر حکومت، پولیس یا عدالت کسی خاص پوسٹ یا مواد کو غیر قانونی یا خلافِ قانون قرار کرتی ہے تو اُس پلیٹ فارم کو صرف 3 گھنٹے میں اسے ہٹانے کا حکم دیتی ہے۔
پہلے یہ مدت 36 گھنٹے تھی، جس میں پلیٹ فارم کو وقت ملتا تھا مگر اب سخت مدت مقرر کی گئی ہے۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات غلط معلومات، گمراہ کن مواد، جنسی استحصال یا نقصان دہ AI مواد کو روکنے کے لیے ضروری ہیں۔
اس سے عوام، خاص طور پر نوجوانوں کو نقصان پہنچانے والے ڈیپ فیک، فیک وائرل ویڈیوز، جھوٹے الزامات یا غلط دستاویزات کے پھیلاؤ کو سست کرنے میں مدد ملنی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل