Tuesday, February 10, 2026
 

’’پیار ایک ہی بار ہوتا ہے‘‘ ہانیہ عامر سے دوبارہ تعلقات کی افواہوں پر عاصم اظہر کا بیان وائرل

 



پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، اس بار وجہ ان کا محبت سے متعلق ایک بیان ہے جس نے مداحوں کے درمیان مختلف آرا کو جنم دے دیا ہے۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں گلوکار نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ تقریب میں موجود ایک خاتون نے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ہوسکتی ہے؟ اس پر گلوکار نے سنجیدہ لہجے میں جواب دیا کہ وہ پہلے سمجھتے تھے کہ پیار کئی مرتبہ ہو سکتا ہے، مگر اب انہیں احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی دفعہ ہوتی ہے۔         View this post on Instagram                       عاصم اظہر کے اس مؤقف کو ان کے فکری اور سنجیدہ رویے کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ اگرچہ انسان مختلف اوقات میں جذباتی لگاؤ محسوس کر سکتا ہے، لیکن اصل محبت زندگی میں ایک مرتبہ ہی نصیب ہوتی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گلوکار کی نجی زندگی پہلے ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، خصوصاً اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے مداحوں میں خاصا تجسس پایا جاتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر ان کے ذاتی معاملات پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر سے تعلقات بحال ہونے سے قبل عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرب علی سے منگنی ہوچکی تھی، تاہم جون 2025 میں تین سالہ تعلق کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرلی تھیں۔ اس موقع پر گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے بتایا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ مشترکہ ہے اور انہوں نے دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل