Loading
اداکارہ مشی خان جو اپنی صاف گوئی اور بے باک گفتگو کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر دکھائی دیتی ہیں، ان کی ایک تازہ وائرل ویڈیو نے اُن کے مداحوں کو بھی اشکبار کردیا۔
مشی خان اپنی ویڈیو میں آبدیدہ اور شکوہ کرتی نظر آئیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی اور مداحوں نے بھی مشی خان کو دلاسا دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشی خان غمگین اور افسردہ ہیں۔ روتے ہوئے مشی خان نے عمران خان کی بینائی سے متعلق باتیں بھی کیں۔
مشی خان نے کہا کہ ’’خان صاحب کی آنکھ، کتنا دُکھ ہورہا ہے۔ کسی کی آنکھ کسی کی غفلت کی وجہ سے اس کی بینائی چلی جائے‘‘۔
مشی نے یہ بھی کہا کہ ’’اُن کے بار بار بتائے جانے کے باوجود بھی کسی نے انھیں میڈیکل سہولت نہیں دی۔ کسی کی بینائی چلے جانا کوئی عام بات نہیں ہے۔‘‘
مشی خان نے نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کیسے ظالم لوگ ہیں‘‘۔ اس وائرل ویڈیو پر لوگ مشی خان کو دلاسا دیتے ہوئے مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔
Actress Mishi Khan breaks down. Imran Khan told his lawyer Salman Safdar advocate that despite treatment, he has been left with only 15 percent vision in his right eye and that he was denied medical care in Adiala Jail ???????? pic.twitter.com/LYP5wu6ELT
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 12, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل