Thursday, February 12, 2026
 

کشمیری سمجھتے ہیں پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، امیرمقام

 



وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے عوام سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد  کشمیر کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے عوام سمجھتے ہیں پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا، ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلم لیگ (ن) نے ہر میدان میں عملی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اس موقع پر سردار تبارک علی نے کارکنوں سمیت باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت  کا اعلان کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور دیگر مقررین نے سردار تبارک علی کی اپنے کارکنوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) مزید مضبوط ہوگی۔ مظفراباد حلقہ نمبر ایک سے سابق صدارتی مشیرسردار تبارک علی نے تین ڈسٹرکٹ کونسلز، 20 وارڈ اراکین اور کثیر تعداد میں ورکر سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل