Thursday, February 12, 2026
 

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

 



پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرے کا بارش سے متاثر ہونے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں ٹی 20 ورلڈکپ کا اہم میچ کولمبو کے پریمی داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور موسمیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ میچ بارش کی نظر ہوجائے گا۔ کولمبو کے غیر متوقع برساتی موسم کی وجہ سے پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کے منتظر شائقین دعا کررہے ہیں کہ بارش نہ ہو۔ گوگل ویدر کے مطابق کولمبو میں جمعے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا جو بدھ تک جاری رہے گا اور 15 فروری یعنی اتوار کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا اور اگر اتوار کو بارش ہوئی تو پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل