Thursday, February 12, 2026
 

ایف آئی اے کا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیڈ آفس پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

 



ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سرکل نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں لینڈ ریکارڈ پر چھاپہ مار کر  زمینوں سےمتعلق ریکارڈ تحویل میں لیا۔ ذرائع کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی ٹیم نے جمعرات کی دوپہرکے ایم سی ہیڈ آفس پرچھاپہ مارکارروائی کی۔ ایف آئی اے ٹیم نے میونسپل کمشنرسمیرا حسین کے دفترپہنچی، بعد ازاں  ٹیم  دوسری منزل پر واقع لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم پہنچی، تاہم ریکارڈ روم کےدروازےپرتالہ لگا ہواتھا۔ ذرائع کے مطابق ایک ریٹائر افسرغلام غازی پردفتر کی چابی ساتھ لے جانے کا الزام ہے،غلام غازی 2 فروری کو ریٹائرڈ ہو گئےتھے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنی نگرانی میں تالہ توڑ کرریکارڈ کوچیک کیا،ذرائع کےمطابق اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ کےحوالے سے گواہ بننےوالےکے ایم سی ملازم کوملازمت سے نکال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جائیدادیں واگزار کروانے کیلئےایف آئی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی سربراہی میں اسٹاک ایکسچینج معاملے پرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، کارروائی کےدوران چھاپہ مارٹیم نے مختلف زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل