Thursday, February 12, 2026
 

کراچی میں سادہ لباس پولیس اہلکار کو لوٹنے والا ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار

 



شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں سادہ لباس پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کے دوران اہلکار کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او سجاد خان کے مطابق آرٹلری میدان تھانے میں ہیڈ محرر نصیر موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس سے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر اس نے اپنے پاس موجود اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد شاہین فورس نے ایک ملزم کو زخمی حالت  میں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی  طارق الٰہی مستوئی کے مطابق زخمی ملزم کا نام اعجاز ہے جس سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل