Friday, February 13, 2026
 

پنجاب سے کراچی آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

 



پنجاب سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین ملیر 15 کے قریب پٹری سے اتر گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ٹرین پنجاب سے کراچی پہنچی تھی کہ ملیر 15 کے قریب اس کے چند ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی مسافر یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے اور ٹریک کلیئر کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر متاثر رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل