Friday, February 13, 2026
 

عُمان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا؛ شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

 



خلیجی ملک عمان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سلطان قابوس یونیورسٹی کے ’ارتھ کوئیک مانیٹرنگ سینٹر‘ نے بتایا کہ پہلا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 8 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کی شدت 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز عمان کے شمالی شہرخسب سے تقریباً 386 کلومیٹر شمال مغرب میں عربین گلف کے پانیوں میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی جو نسبتاً کم گہرائی شمار ہوتی ہے اور ایسے زلزلے سطح پر زیادہ شدت سے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور زلزلے کے جھٹکے کا مرکز عمان کے شہر سُور سے تقریباً 804 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کے جھٹکے بلوچستان تک بھی محسوس کیے گئے۔ کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں زلزلوں کا مرکز سمندر میں اور آبادی سے بہت دور تھے اسی لیے کم گہرائی کے باوجود کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ فی الحال دونوں زلزلوں کے بعد کسی آفٹر شاک یا سونامی وارننگ کی اطلاع نہیں دی گئی۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما عرب بالخصوص عربین اور یوریشین ٹیکٹونک فعال فالٹ لائنز کے قریب واقع ہے۔ انھی پلیٹس کی حرکت کے باعث ایران، پاکستان، عمان اور خلیجی خطے میں وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل