Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی ملنی چاہیے اور انہیں معافی نہ دینا شرمناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
امریکی صدر نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیلی عوام کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے۔
دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے فیصلہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر، آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو کرپشن کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور یہ معاملہ اسرائیل کی سیاست میں کافی عرصے سے زیر بحث ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل