Friday, February 13, 2026
 

بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کو مسلح گروپ نے اغوا کرلیا 

 



بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں میں تھانہ ٹاؤن شپ کے علاقہ ڈوگر عمر زائی میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کے گھر کو اگ لگا کر اسے اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کانسٹیبل سی ٹی ڈی قدیر ولد نور زادہ سکنہ ڈوگر عمر زائی سی پیک پولیس چوکی پر تعینات تھا۔ پولیس کانسٹیبل قدید کی اغوا کی ذمہ داری مسلح تنظیم گیدڑ گروپ ڈومیل نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ مغوی پولیس کانسٹیبل قدیر کو مسلح افراد نے ڈومیل میں واقع اکبر علی خان کلے جنگل میں لے گئے مسلح افراد نے سوشل میڈیا پر مغوی پولیس اہلکار قدیر کی اغوا کی خبر بھی پوسٹ کر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل